رمضان المبارک کی دعائیں

رمضان المبارک کی ایک اور سحری بہت بہت مبارک ہو

یااللہ تو دلوں کے حال جانتا ہے ہر مسلمان کی جائز دعاوں کو قبول منظور فرما

آمین

یا اللہ ہم اس مبارک مہینے میں تیری رحمت کے طلبگار ہیں

ہمارے گناہوں کو معاف فرما کر ہم کو بخش دے اور سچی توبہ کی توفیق عطا فرما

کہ رمضان کے جانے کے بعد بھی ہم گناہوں کی دنیا میں وآپس نہ پلٹ جائیں

آمین

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان مبارک ساعات کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور

ماہ مبارک سے زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنے اور برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین

رمضان المبارک کی دعائیں

رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے تو مغرب کی نماز کے بعد اکیس مرتبہ

سورةُ القدر پڑھنے سے سارا سال رزق کی فروانی نصیب ہوگی اور اس کی روزی میں

اس طرح برکت ہوگی جس طرح پانی اوپر سے نیچے کی طرح آتا ہے

ان شاءاللہ

اے اللہ پاک جو پچھلے رمضان المبارک میں ہمارے ساتھ تھے اور اب نہیں ہیں ان کو

جنت و الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اور ہم کو صبر جمیل عطا فرما

آمین

عبادت کی تھکاوٹیں تو اُتر جاتی ہیں مگر نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ہوا کرتا ہے اس لیے ہمیں اس جسم کو خوب تھکانا چاہیے.

مؤمن کو چاہیے کہ نیکی کر کرکے تھکے اور تھک تھک کر نیکی کرے.

پچھلے سال رمضان میں آپ نے جو عبادتیں کیں آج آپ کو اس کی تکلیف اور تھکاوٹ یاد نہیں ہے مگر آپ کے نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود ہے۔

رمضان میں طبيعت جب بھی سُستی کی طرف جائے، اسے قرآن کے یہ دو لفظ یاد دلاؤ

أيّامًا مَعْدُودَات

اپنے رب کو راضی کرلو اسی رمضان میں

زندگی محتاج نہیں ہوتی اگلے رمضان کی

آمین