رمضان المبارک کے اشعار
یااللہ آنے والے رمضان کو ہم سبھی کو اچھے سے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرما
اور رمضان المبارک کے عشرہ رحمت و مغفرت و عتق من النار میں ہم سبھی کو
ہمارے والدین ہمارے اہل وعیال اور تمام امت مسلمہ کو صحت و عافیت عطا فرمانا آمین
…………
اے پروردگار جتنے مسلمان بیمار ہیں ان کو رمضان المبارک
سے پہلے تندرستی عطا فرمائے تاکہ وہ بھی روزے رکھ سکیں
آمین
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں رمضان تک پہنچنے اور رب کعبہ کی رحمتوں سے
اپنی جھولیاں بھرنے کی توفیق عطاء فرمائے
آمین
اے مومنوں ماہ رمضان آرہا ہے
نفل کو فرضوں میں بدلنے والا ماہ آرہا ہے
………
بے زبان کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشنے پہ آئے جب امت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہگاروں کو رمضان دیتا ہے
………….
پل پل انتظار کیا اس پل کے لیے
وہ پل آیا بھی تو ایک پل کے لیے
اب ہر پل دعا ہے اس پل کے لیے
کاش پھر آجائے وہ پل ایک پل کے لیے
الوداع الوداع ماہ رمضان
…………
تیرے سجدے میں سر رکھ کر یارب
میں اپنے غموں سے جیت جاتا ہوں
رمضان المبارک