اسلامی اُردو دعائیں

اے اللہ ہم نے اپنی نفس پر بہت ظلم کیا

اور تیرے سوا کوئی معاف کرنے والا نہیں

اور ہم سب کے گناہ صغیرہ و کبیرہ معاف فرما

امین

زندگی میں ہر پریشانی کا ایک ہی حل ہے صرف اللہ سے بات کریں اللہ سے مانگیں

اللہ پہ چھوڑ دیں اللہ پر بھروسہ کریں اللہ سے پھر کہیں پھر کہیں اور کہتے رہیں

…………

لا حاصل خواہشیں ادھورے قصے نامکمل خواب

کچھ بھی نا ممکن نہیں رہتا جب بات تہجد کی دعاؤں پہ آتی ہے

……….

جو تمہارا نہیں ہے اس کی دوری پر تمہیں مطمئن کر دیا جائے گا اور جو تمہارا ہے وہ تمہیں پہنچا دیا جائے گا

……….

ایسے جینا ہے کہ میرا ﷲ پوچھے جوانی کہاں گزاری اور میں مسکراتے ہوئے کہہ سکوں ﷲ تیری راہ میں ان شــــاءاللّٰــــہ

……….

وہ ایسے نہ معلوم ذرائع سے وسیلے بناتا ہے کہ بندہ حیرت سے آسمان کو تکتا ہی رہ جاتا ہے

اسلامی اُردو دعائیں

گونگا تمنا کرتا ہے کہ کاش وہ قرآن کی تلاوت کر سکے

بہرا تمنا کرتا ہے کہ کاش وہ قرآن کو سن سکے

اندھا تمنا کرتا ہے کہ کاش وہ قرآن کو دیکھ سکے

ہم نہ تو اندھے ہیں نہ بہرے نہ گونگے پر افسوس

جدید آلات نے ہمیں قرآن سے غافل کر دیا

…………

اصل تبدیلی تو قرآن سے آتی ہے یہ قرآن ہی ہے جو دلوں کو بدل دیتا ہے

جو رویوں کو بدل دیتا ہے جو شخصیت کو بدل دیتا ہے یہ قرآن ہی تو ہے

جو زندگیوں کو بدل دیتا ہے بشرطیکہ قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے

الله تعالیٰ ہمیں قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں

آمین

چھوٹی سی نیکی کو چھوٹا سمجھ کے چھوڑ نہ دیجئے

یہ جنت کا دروازہ کھلوا سکتی ہے

……….

اداسی بندے کو اللہ کے قریب لیجاتی ہے