جب ہم ٹھکرائے جاتے ہیں

جب ہم ٹھکرائے جاتے ہیں رلائے جاتے ہیں

جب دل بے چین ہوتا ہے جب سانس تنگ ہونے لگتی ہے

جب روح پر وحشت کا بسیرا ہونے لگتا ہے

جب ہر رشتہ اپنی اصلیت دکھاتا ہے

جب کچھ نظر نہیں آتا تب ہی تو

ہم بھٹکے ہوؤں کو رَب نظر آتا ہے