یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے

جو زخم تو نے دیے ہیں بھرا نہیں کرتے

ہزار جال لیے گھومتی پھرے دنیا

ترے اسیر کسی کے ہوا نہیں کرتے

یہ آئنوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیں

کہ دل بھی ٹوٹیں تو پھر سے جڑا نہیں کرتے

ہر اک دعا کے مقدر میں کب حضوری ہے

تمام غنچے تو محبت کے کھلا نہیں کرتے