خدا کی محبت
خدا کی محبت کا انداز بھی کمال ہے
سب کچھ دے کر کہتا ہے اور ہے کوئی مانگنے والا
………..
حضرت عبداللہ بن عباسؓ نبیﷺسے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺنے فرمایا:
’’لیلتہ القدرکو رمضان کی آخری دس(راتوں)میں تلاش کرو۔آخری نویں‘ساتویں اورپانچویں رات میں۔‘‘
(سنن ابو داوٗد:1381)
……….
حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے روایت کی کہ رسولﷺ نے فرمایا:
’’تلاش کرو شب قدرسات راتوں میں آخر کی ۔‘‘
(صحیح مسلم:2763)(سنن ابو داوٗد:1385)
……….
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے ،رسولﷺنے فرمایا
’’لیلتہ القدر’’کے ڈھونڈنے والے کو آخر کی دس تاریخوں میں ڈھونڈ ھنا چاہیے۔
(صحیح مسلم:2767 )
………..
سیدناابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
’’کجھور مومن کی بہترین سحری ہے۔’’
(سنن ابوداوٗد:2345)
……….
سیدناسہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا:
’’میری اُمت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی ،
جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔’’
(صحیح بخاری:1957)
……….
سیدنا عائشہؓ سے مروی ہے’’ کہ حمزہ بن اسلمیؓ نے نبی کریمﷺ سے عرض کی
یارسولﷺ میں سفر میں لگاتار روزے رکھاتا ہوں۔’’
(صحیح بخاری:1942)
…………
سیدنا کعب بن ماصمؓ سے روایت ہے کہ
میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے:
کہ درمیان سفر روزہ رکھنا کچھ اچھا کام نہیں ہے۔’’
(سنن نسا ئی:2261)
………..