رمضان آنے والا ہے
نمازیوں کا اب سیلاب آنے والا ہے
پتہ چلا ہے کہ رمضان آنے والا ہے
اب مسجدوں کا ذرا دائرہ بڑا کر دو
بس ایک ماہ کا مسلمان آنے والا ہے
…………
رمضان کی سب سے بڑی تیاری یہ ہے کہ اپنے دلوں کو
بغض، حسد ، نفرت اور لالچ سے صاف رکھیں.
چاند سے روشن ہو رمضان تمہارا
عبادت سے بھرا ہوا ہو روزہ تمہارا
ہر روزہ اور نماز قبول ہو تمہاری
یہی اللہ پاک سے ہے دعا ہماری
…………
رمضان کے انوار سے سینہ ہو مُنَوَّر
ذکرِ شہہ ابرار سے سینہ ہو مُنَوَّر
رحماں کی عبادت سنگ دائمی فکرِ
آقائے نامدار سے سینہ ہو مُنَوَّر
جس یارِ وفادار کا قرآں میں ذکر ہے
اس یارِ وفادار سے سینہ ہو مُنَوَّر
قرآن کی خوشبو سے معطر زباں رہے
قرآن مشک بار سے سینہ ہو مُنَوَّر
جس سوچ پہ افکار پہ آقا نے ابھارا
اُس سوچ سے افکار سے سینہ ہو مُنَوَّر
آؤ دعا کریں کہ یہ ماہِ سعید میں
اذکار کے اَسرار سے سینہ ہو مُنَوَّر
………..
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے زندگی میں ایک بار
پھر رمضان المبارک کے روزے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
………..
رمضان المبارک کی ایک اور سحری بہت بہت مبارک ہو
یااللہ تو دلوں کے حال جانتا ہے ہر مسلمان کی جائز دعاوں کو قبول منظور فرما
آمین
اے اللہ اس ماہ رمضان کی برکت سے میرے والدین کو
بخش دے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرما
آمین