رمضان المبارک

سیدنا عبداللہ بن عمروؓ سے مروی ہے کہ رسولﷺنے فرمایا

’’روزہ دار کی افطاری کے وقت کی دُعا ردنہیں کی جاتی۔ ٗ ٗ

(ابن ماجہ :1752 )

ابوہریر ہؓ سے روایت ہے کہ رسولﷺنے فرمایا: ’’جب رمضان آتا ہے

تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔‘‘

(صحیح بخاری:1898)

نبیﷺنے فرمایا: ’’ قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمّدﷺکی جان ہے

روزے دارکے منہ کی بساندالله تعالیٰ کو مشک کی خوشبوسے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔‘‘

( صحیح بخاری:1894)

رمضان المبارک

’’یاالله! ہم پر یہ چاند امنِ ،سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما

(اے چاند!)میرااورتیرارب الله ہے۔‘‘

(سنن الترمذی:3451)

’’جب تم (رمضان کا)چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور

جب (شوال کا)چاند دیکھوتو افطار کرو اور اگر مطلع ابرآلو د ہو تو

تیس روزہ پورے کرلو۔ ‘‘

(صحیح مسلم :2514)

جب رمضان کے مہینہ آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

(صحیح مسلم:2496)

سیدناانس بن مالکؓسے روایت ہے.انہوں نے بیان کیا کہ رسولﷺنے فرمایا:

’’سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔’’

(صحیح بخاری:1923)(سنن نسائی:2150)

’’سیدنا عائشہؓ نے بیان کیاکہ رسولﷺ اپنی بعض ازواج کا روزہ دار

ہونے کے باوجود بوسہ لے لیا کرتے تھے۔پھر ہنسیں۔‘‘

( صحیح بخاری: 1928)

سیدناابن عباسؓ سے روایت ہے :

’’کہ نبیﷺ نے احرام روزہ کی حالت میں پچھنالگوایا۔’’

(صحیح بخاری:1938)

سیدنا عائشہؓ سے مروی ہے’’ کہ حمزہ بن اسلمیؓ نے نبی کریمﷺ سے عرض کی

یارسولﷺ میں سفر میں لگاتار روزے رکھاتا ہوں۔’’

(صحیح بخاری:1942)