عبادت اسلامی شاعری
اللہ کو چار چیزیں بہت پسند ہیں دولت مند کی عاجزی
جوانی کی عبادت غریب کی سخاوت اور گناہگار کی توبہ
…………
جو اللہ کی یاد میں وقت گزارتے ہیں
وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتے
………..
اللہ تعالی کو سب جگہوں سے زیادہ محبوب مساجد ہیں
اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہ بازار ہیں
…………
عبادت اسلامی شاعری
لوگوں کی سازشیں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
قران نے بتایا ہے اور تمھارا رب بہترین چال چلنے والا ہے
………..
ہمیشہ یہی سوچ کے جیو کہ میرے رب نے مجھے بہت کچھ دیا ہے
اگر وہ مجھے میرے اعمال کے برابر دیتا تو میرے پاس آج کچھ بھی نہ ہوتا
……….
نماز کو محبت سمجھ کے ادا کرو گے
تو اللہ پاک اگلی نماز کے لیے تمہیں خود کھڑا کر دے گا
……….
عقل کی کروڑ دلیلیں اللہ سے ایک گناہ بھی معاف نہیں کرا سکتیں
لیکن ندامت کا ایک آنسو زندگی بھر کے گناہ معاف کرا سکتا ہے
……….
گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھو
بلکہ یہ دیکھو کہ تم نافرمانی کس کی کر رہے ہو
………
حضرت ابوہریرہؓکہتے ہیں کہ نبیﷺہررمضان کے آخری دس دن اعتکاف فرمایاکرتے تھے
۔لیکن جس سال آپ کے وصال ہو ا آپﷺ نے بیس دن اعتکاف فرمایا۔
(سنن ابوداوٗد:2466)(صحیح بخاری:2044)
………..
ام المومنین سیدنا عائشہؓ سے مروی ہے کہ جب رمضان کا(آخری)عشرہ شروع ہوتا‘
تو نبیﷺ راتوں کو جاگتے‘اپنی کمرکس لیتے اور اپنے گھروالوں کو بھی جگاتے۔
(سنن ابو داوٗد:1376)(صحیح بخاری:2024)(صحیح مسلم:1174)
………