فرمانِ رسول اللہ ﷺ
رسول اللہ ﷺنے فرمایا
رمضان کو اس لیے رمضان کہا جاتا ہے چونکہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے
توبہ واستغفار اس مہینہ کے اہم ترین مقاصد میں سے ہے
جس شخص کی توبہ قبول ہو گئی اور رب نے اسے بخش دیا
وہ رمضان کےفضائل وبرکات سے محظوظ ہو گیا
………….
فرمانِ رسول اللہ ﷺ
روزہ ضرور رکھو کیونکہ روزے کے برابر کوئی عبادت نہیں
………
رمضان المبارک کی آج کی سحری مبارک ہو یا اللہ زندگی میں
ایسا رمضان بھی لکھ دے جس کی سحری اور افطاری مدینہ میں ہو
………
خوف اللہ کا دیکهنا ہے تو مسلمان کا دیکھ
جو روزے میں وضو کا پانى منہ میں لیکر بهی پیتا نہیں
…………..
رمضان المبارک کا جو حق تھا یقیناً وہ ہم سے ادا نہ ہو سکا، الٰہی دعا ہے کہ آپ ہم سب کی ٹوٹی پھوٹی
عبادتوں کو زکر و ازکار کو اپنی شایانِ شان قبول ومقبول فرما، ماہِ رمضان المبارک کے تقدس کے تعلق سے
جو ہم سے غفلتیں ہوئی ہوں تو اپنی طرف سے معاف فرما، ہم سب کی مغفرت فرما،
رحم کا کرم کا عافیت کا معاملہ فرما، ہمارے آقا حضرت محمد ﷺنے رمضان المبارک کے تعلق سے
جو دعائیں مانگی ہیں ان سب میں ہمارا اور پورے امتِ مسلمہ کا حصہ نصیب فرما
آمین ثم آمین
………….
اے قادرِمطلق تُو تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، تو ہماری دعاؤں کو قبول ومقبول فرما دے،
دعا کہ، ہمارے ایمان کی حفاظت فرما، ہمارے مرکز ہمارے مساجد کی حفاظت فرما،
اس پرفتن دور میں ہمیں استقامت اور صبر سے کام لینے کی توفیق عطا فرما،
ہمارے خلاف باطل طاقتیں جو سازشیں کر رہی ہیں ان کی سازشوں کو انہیں پر الٹا کر دے،
ہمارے ملک میں امن و سلامتی کا معاملہ فرما۔ اللہ پاک ہم سب کی دلی مرادیں پوری فرمائے
آمین ثم آمین