ہر دن خوشیوں بھرا نہیں

زندگی گزرتی جا رہی ہے تو مجھے احساس ہوتا

جا رہا ہےکہ خوش رہنے کا راز مثبت رہنے میں نہیں ہے

بلکہ وقت کے ساتھ ہر حقیقت کو قبول کرنے میں ہے

یہ قبول کرنا کہ ہر دن خوشیوں بھرا نہیں ہو سکتا

کوئی نہ کوئی دن غم بھی لے کر آتا ہے آپ کو لوگ

چھوڑ بھی جاتے ہیں یا آپکو کسی کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے

کوئی چیز بھی مکمل نہیں ملتی اور یہ ہی چیز آپکو قبول

کر کے زندگی گزارنی ہے جب آپ ہر حقیقت کو قبول

کر کے زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو آپ کی

زندگی ایک اطمینان کی سمت چل پڑتی ہے