دلچسپ اُردو شاعری

دل کھبی صورت حالات سے باہر نہ گیا

میں محبت میں بھی اوقات سے باہر نہ گیا۔

ایک تو ہے کہ جہاں بھر سے تعلق ہے تیرا

ایک میں کہ تیری ذات سے باہر نہ گیا۔

…………..

اتنی بے کیف نہ ہوتی یہ گزرگاہِ حیات

تُم کسی موڑ پہ مل جاتے تو اچھا ہوتا

……….

تم حقیقت عشق ہو یا فریب میری آ نکھ کا

نہ دل سے نکلتے ہو نہ زندگی میں آتے ہو

……….

یوں دھڑکتا ہے کسی وقت عدم دل میرا

جیسے اُن کو میری حالت کی خبر ہوتی ہے

……….

تمہارا ساتھ تسلسل سے چاہیئے مجھ کو

تھکن زمانوں کی، لمحوں میں کب اترتی ھے۔

………..

باتیں ان کی ایسی کے وفا ان پے ختم

جب نبھانے کی بات آیٔ وہ مجبور نکلے

………..

سو بار جس کو دیکھ کے حیران هو چکے

‏جی چاہتا ہے پھر اسے اک بار دیکھنا

……….

‏تو نے دیکھا ہی نہیں ساتھ میرے چل کے

کبھی میں ہوں تنہائی کا بھی ساتھ نبھانے والا

……….

دلچسپ اُردو شاعری

اِس طرح نہیں کرتے، رابطہ تو رکھتے ہیں

تھوڑا مِلنے جُلنے کا، سِلسلہ تو رکھتے ہیں

منزلیں بُلند ہوں تو، مُشکلیں بھی آتی ہیں

مُشکلوں سے لڑنے کا، حوصلہ تو رکھتے ہیں

جو تُمہارے اپنے ہوں، تُم سے پیار کرتے ہوں

اُن کا حال کیسا ھے، کُچھ پتہ تو رکھتے ہیں۔

………….

دلچسپ اُردو شاعری

شاموں میں بہترین ہے تری گفتگو کی شام

صبحوں میں معتبر تیری صبحوں کا ذکر ہے

تو آخری خیال ہے سونے سے پیشتر

اور جاگنے کے بعد میری پہلی فکر ہے

…………

‏بس ایک بات ہی پوچھی بچھڑنے والے نے

کبھی کہیں پہ ملے تو ، سلام ہو گا ناں

کبھی کبھار ہی لیکن پکارتے ہیں تجھے

ہمارا چاہنے والوں میں نام ہو گا ناں

بس ایک بار محبت سے دیکھنا ہے اِدھر

بتاؤ ! تم سے یہ چھوٹا سا کام ہوگا ناں

………….

 دلچسپ اُردو شاعری