Best Islamic Urdu Poetry

غرور وہ دیوار ہے جو بندے اور رب کے درمیان حائل ہے

جو اس دیوار کو گرا لیتا ہے وہ اپنے رب کو پا لیتا ہے

………..

اگر اللہ تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا

اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے

اور مومنوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں

………..

گناہ کو گناہ سمجھتے رہنا چاہیے

اللہ سے ہر وقت ڈرتے رہنا چاہیے

نہ جانے کون سے حالات میں زندگی کی شام ہو جائے

اللہ سے ہر وقت توبہ کرتے رہنا چاہیے

Best Islamic Urdu Poetry

ابلیس نے تو اک سجدے سے انکار کیا تھا وہ بھی انسان کو اور

ہم اللہ پاک کا بلاوا اذان سن کر بھی نماز نہیی پڑھتے تو

کتنے سجدوں سے انکار کر رہے ہیں کبھی تو سوچیں

…………

خاک کا پتلا ہوں معافی چاہتا ہوں

عرش والے سے بھی فرش والوں سے بھی

…………

وہ ساتویں آسمان پہ رہنے والا رب

ہم زمین پر بسنے والوں کا درد

ہمارے ساتھ جینے والے انسانوں سے زیادہ بہتر جانتا ہے

الحمدللہ

………..

جو اپنی تنہائیوں کو اللہ کے خوف سے مزین کر لے

اللہ اس کی محفلوں کو بھی اچھا کردے گا

………..

نماز کی طرف میرے قدم اپنے آپ اٹھ گئے

اپنی عمر کے لوگوں کو جب میں نے مرتے دیکھا

…………

جس دن سے مجھے یہ پتا چلا ہے

کہ میرا رب مجھے غور سے سنتا ہے

میں نے لوگوں کے سامنے رونا چھوڑ دیا ہے

………..

اگر تمہارا نماز کو دل نہیں کرتا مگر پھر بھی تم نماز ادا کرتے ہو

تو فخر کرو خود پر کہ تم نماز اپنے دل کہ لئے نہیں

بلکہ اللہ تعالیٰ کہ لئے ادا کرتے ہو سو تم نماز قائم کرو

یہی نماز تمیں سکون دے گی آنکھوں کو چین دے گی

چہرے کو نور دے گی اور دل کو راحت دے گی

اور ہو سکتا ہے تم اللہ تعالیٰ کو پسند آ جاؤ

اور اس کہ فضل سے جنت الفردوس میں اعلی مقام پاؤ

سو تم نماز قائم کرو 

……….