New Islamic Poetry

تجارتوں کے رنگ بھی عبادتوں میں آبسے

سلام پھیرتے ہی سجدوں کا اجر مانگ لیتے ہیں

…….

موت سے سب ہی ڈرتے ہیں

مگر موت دینے والے سے کوئی نہیں ڈرتا

……

رب سے مانگنے کا طریقہ ہمیں تو آتا نہیں

شکوہ کرتے ہیں کہ رب ہماری تو سنتا نہیں

……

جو چیزیں تہجد میں بھی مانگنے سے نہ ملیں

تو سمجھ جاو وہ تمہارے لیے بہتر نہیں

……

اگر اپنی مشکلات کا ذکر رب سے کرو گے

تو مشکلات کا وزن کم محسوس کرو گے

…….

میں مصروف تھا نعمتوں میں نقص نکالنے میں

وہ سوکھی روٹی میں بھی لاکھوں شکر کر گیا

…….

راضی رہا کرو ہر وقت خدا کی رضا میں

تم سے بھی بہت مجبور لوگ ہے اس جہاں میں

New Islamic Poetry

اپنے نقصان پر ہر گز غمزدہ نہ ہوا کریں کیونکہ

اللہ آپ سے اس وقت تک کچھ وآپس نہیں لیتا

جب تک اس سے بہتر آپ کو عطا نہ کرے

……..

گناہ کے دوران موت نہ آنا اور گناہ کے

بعد توبہ کی مہلت ملنا اللہ پاک کا بڑا احسان ہے

……..

تہجد کی نماز تک پہنچ جاؤں تو سمجھ لینا کہ اللّٰہ نے

اپنے قریب کر لیا ہے کیونکہ یہ وہ نماز ہے

جو مؤذن کی اذان پر نہیں دل کی اذان پر پڑھیں جاتی ہے

………