آج کی اُردو غزل مصروف رہ گزر پہ چلا جا رہا تھا میں پھر کیوں لگا کہ سب سے جدا جا رہا تھا میں تعمیر ذات ہی میں لگی زندگی تمام خالق بنا رہا تھا بنا جا رہا تھا میں حاصل تھیں جن کو راحتیں وہ بھی فنا ہوئے کیوں اپنی مفلسی سے ڈرا جا رہا تھا میں دریائے زیست کی یہی منزل تھی...