Urdu Ghazal
بجلی کڑکی تو میں ڈر سا گیا
سر سے اک آسماں گزر سا گیا
بات غیرت پہ آ گئی تھی آج
آج کچھ دیر میں تو مر سا گیا
یاد ہے ایک ایک محرومی
مجھ میں بچپن کہیں ٹھہر سا گیا
ظلم معصوم پر کیا کس نے
اک ننھا بدن ٹھٹھر سا گیا
حسن جنت سے اترا ہو جیسے
دور ہی سے مجھے وہ ترسا گیا
بات کچھ اس نے ایسی کہہ دی آج
دل میں خنجر مرے اتر سا گیا
اس کی خوشبو نے کر دیا جادو
گھر مرا سوزؔ آج بھر سا گیا
احمد سوز