برکتوں والارمضان المبارک
یا اللہ پاک ہم تیرے گنہگار بندے ہیں رمضان المبارک کے روزے
بہت جلدی گزر رہے ہیں یا اللہ پاک ہماری مغفرت فرما
میرے سب بھائی بہنوں کو معاف عطا فرما
اور ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما
امین یا رب العالمین
…………
رمضان کی آج کی سحری سب کو مبارک ہو
یااللہ جو دعائیں ہمارے حق میں بہتر ہیں انہیں قبول فرما اور جو دعائیں ہم مانگنا بھول گئے ہیں
وہ بھی قبول کر لے تو ہمارے دلوں کا حال جاننے والا ہے مہربان اور رحیم ہے
………….
برکتوں والا نصف رمضان المبارک گزر چکا ہے یا رب العالمین باقی نصف رمضان المبارک کو
ہمارے لئے باعث مغفرت اور باعثِ نجات بنا دے اور ہماری عیب پوشی فرما کر ہمیں معاف فرما دے
آمین
………….
تیز تپش کی دھوپ تمہیں ستائیگی
پیاس کی شدت تمہیں آزمائیگی
اے روز داروں ہر حال میں صبر رکھنا
یہ آزمائش ہی تمھیں جنت میں لیکے جائیگی
…………..
برکتوں والارمضان المبارک
اللّٰہ کرے اس رمضان آپ کے لیے کن کا معجزہ ہو جائے
آپ کے تمام زخموں کو بھر دیا جائے
آپ کی خطاؤں کو بخش دیا جائے
جو لاحاصل ہے وہ حاصل ہو جائے
جو آپ مانگیں وہی آپ کو بہتر کر کے عطا کر دیا جائے
اس رمضان آپ کو صبر کا بہترین پھل مل جائے
اور جنت آپ کے لئے واجب ہو جائے
آمین
…………..
آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مبارک جمعہ کے دن ماہ رمضان کے صدقے
جو بھی چاہنے مسلمان بھائیوں کی اور تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے ان پر
اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
آمین
……………
رمضان المبارک کی سحری سب کو بہت مبارک ہو
یاللہ تیرا شکر ادا کرتے ہیں تیرے لیے تیرے ہی دیے رزق
سے روزہ رکھنے کی توفیق عطا کی آج کا روزہ قبول فرما
…………..