رمضان کے الوداعی دن

رمضان کے الوداعی دن ہیں یا ربّ

معجزوں کے دروازے کھول دے

آمین ثمہ آمین

………….

جس رمضان المبارک کا ہم بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

اب وہی مقدس مہینہ ہماری اور آپ کی نظروں سے اوجھل ہو رہا ہے

اللّہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں یہ پیارا مہینہ بار بار دیکھنا نصیب فرمائے

آمین ثم امین

…………

آج سے رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا ہے

رمضان کی طاق راتوں میں گھر والوں کو جگائیں خود بھی جاگیں اور خوب عبادت کریں اللہ کو راضی کریں

…………

سارے سال کے گناہ اور بخشش صرف ایک ماہ ایک دن میں

ایک لمحے میں خدا اپنے بندوں پر بہت مہربان اور رحیم ہے

…………

یا اللہ ہم سب کے روزے اور ہماری عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرما

اور ہمارے گناہ بخش دے بیشک تو بہت رحم کرنے والا ہے

آمین

………..

ہمارے اٹھنے سے پہلے سحری اور گھر پہنچنے سے قبل افطاری

تیار رکھنے والی تمام ماؤں بیویوں بہنوں اور بیٹیوں کو سلام

اللہ اجر عظیم دے

…………

عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا

تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا تہبند مضبوط باندھتے یعنی اپنی کمر پوری طرح کس لیتے

اور ان راتوں میں آپ خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے

صحیح بخاری

……….