شبِ قدر کی فضیلت
لیلۃ القدر یا شبِ قدر کی فضیلت اسلامی مہینے رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں اکیسویں تئیسویں
پچیسویں ستائسویں اور انتیسویں میں سے ایک رات جس کے بارے میں قرآن کریم میں سورہ قدر کے نام سے
ایک سورت بھی نازل ہوئی ہے اس رات شبِ قدر کی فضیلت اور تاکید آئی ہے
قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے
………….
یا الله یارحمن یا رحیم اس رمضان کے بابرکت مہینے کے صدقے اور اس آخری عشرے میں
ہم سب کے مانگی ہوئے ہر دعا کو قبول فرما اے اللہ ہمیں عزت دے ہمیں صحت دے ہمیں دولت دے
ہمیں محبت دے ہمیں شہرت دے ہمیں سیرت دے ہمیں جنت دے
آمین ثم آمین
………….
شبِ قدر کی دعا
اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
الٰہی عزوجل تو بہت معاف فرمانے والا ہے، معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے پس مجھے معاف فرمادے۔
………….
جسے دیکھو اسے اپنے آپ سے بہتر سمجھو
اگرچہ تم اطاعت گزار اور نیکوکار ہو اور وہ گناہ گار ہو
ہو سکتا ہے کہ یہ تمہاری آخری اطاعت و نیکی ہو اور وہ اس کا آخری گناہ ہو
تم گناہ گار ہو جاؤ اور وہ نیکو کار بن جاۓ
…………